فوادچودھری اڈیالہ جیل سے رہا ، اہم بیان دیدیا

Feb 01, 2023 | 19:56:PM

(24 نیوز)الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں ضمانت کے بعد پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فوادچودھری کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیاتھا، رو بکار جاری ہونے کے بعد فوادچودھری کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیاگیا، پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھی، اس موقع پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ،تحریک انصاف کے کارکنوں کی عمران خان اور پارٹی کے حق میں نعرے بازی کی۔

فواد چودھری کا رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہناتھا کہ پارٹی لیڈر شپ کا ساتھ دینے پر شکرگزار ہوں،شاہد خاقان عباسی، مصطفی نواز کھوکھر اور حنیف عباسی کا بھی شکر گزار ہوں،سانحہ پشاور پر ہر آنکھ اشکبار ہے،مراد سعید نے متعدد بار دہشتگردی سے متعلق توجہ دلائی،ان کی ساری توجہ عمران خان کو مائنس کرنے پر ہے ، عمران خان حقیقت ہیں ان کو مائنس نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ اداروں اورعوام کو ایک پیج پر ہوناچاہئے،جہلم اور میانوالی کے ایم این ایز غدار ہیں تو پھر پاکستان کے ساتھ کون ہے،پاکستان میں الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں ،عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیںمقدمات، سختیاں اور جیلیں کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، اب بھی وقت ہے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے بیٹھیں ، پاکستان کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے ، مائنس کے چکر میں رہیں گے تو پھر معاملات نہیں چلیں گے ، اداروں کا سب سے بڑا حمایتی ہوں ، کبھی اداروں کے خلاف بیان نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی سیکرٹریٹ کے افسران کو 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا فیصلہ

مزیدخبریں