اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی،پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی، تحریک انصاف کے رہنما شندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ لاہور کےتھانہ ویمن پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا،دفعات میں 153 اے ،124 اے اور505 دفعات شامل کی گئی ہیں،ایف آئی آر کے متن کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں شندانہ گلزار نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی،پروگرام میں شندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ’’پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ جنرل اپنے آپ کو خدا سمجھنے لگتا ہے ‘‘’’فرعون سے بڑا ہوجاتا ہے تو کے پی کے کی شامت آجاتی ہے۔ ‘‘آپ کے پاس کتنے بڑے شہر ہیں وہاں پر طالبان کو بھیجیں،عمران خان حکومت جاتے ہی طالبان بھی واپس آگئے اور دھماکے بھی ہونے لگے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں ضمانت کے بعد پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹھنڈی ہوائیں شروع،موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی