عہدے سے مستعفی ہونے کے باوجود ن لیگ میں ہی رہوں گا، شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا لیکن پارٹی میں ہی رہوں گا۔
24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ مریم نواز کو لیڈنگ رول دیا گیا ہے میرا یہاں ہونا مناسب نہیں تھا،تنظیم سازی مکمل کرنی ہے جو عہدے خالی ہیں انہیں فل کرنا ہے۔
ایک اور بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مریم نواز کے چیف آرگنائزر بننے پر شہبازشریف کو استعفیٰ بھیج دیا تھا،شہبازشریف ہی استعفے سے متعلق اعلان کریں گے،پارٹی کاعہدہ قبول نہیں کروں گا، ان کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن میں 35 سال سے ہوں، میرا گھر ہے،الیکشن مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر لڑوں گا،شاہد خاقان عباسی نے مزید کہاکہ مریم نواز نے ملک واپسی پر رابطہ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے آفٹر شاکس جاری،درجہ دوم کے گھی کا 12 کلو کا پیک 48 روپے مہنگا