عمران خان ملک میں دہشتگردی کے سہولت کار ہیں، مریم اورنگزیب

Feb 01, 2023 | 22:37:PM
عمران خان ملک میں دہشتگردی کے سہولت کار ہیں، مریم اورنگزیب
کیپشن: مریم اورنگزیب(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک میں دہشتگردی کے سہولت کار ہیں۔ 

  عمران خان کے خطاب پر ردعمل ‏دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا قاتل اور مہنگائی کا مجرم تقریروں سے مظلوم نہیں بن سکتا۔

عمران خان کو  تنقید کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ جس نے این آر او دینے پر مجبور کیا اُسی کو تا حیات ایکسٹینشن دینے کی آفر کیوں کی؟