(24نیوز)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک میں دہشتگردی کے سہولت کار ہیں۔
عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا قاتل اور مہنگائی کا مجرم تقریروں سے مظلوم نہیں بن سکتا۔
عمران خان کو تنقید کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ جس نے این آر او دینے پر مجبور کیا اُسی کو تا حیات ایکسٹینشن دینے کی آفر کیوں کی؟