مریم نواز کی راہ میں پارٹی کے اندر سے روڑے اٹکائے جا رہے ہیں، کامران خان نے نشاندہی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان کے معروف اینکر و تجزیہ کار کامران خان نے انکشاف کیا ہے کہ بظاہر پی ڈی ایم حکومت اور مسلم لیگ (ن ) کے اندر سے مریم نواز کی راہ میں روڑے اٹکائےجا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹڑ پر پیغام جاری کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار و اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت ،ن لیگ اندر سے مریم نواز کے ن لیگ مقبولیت بحالی مشن میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں ،مریم نواز نے لندن سے پرواز پکڑی تو روپیہ 13 فیصد گر گیا، لاہور پہنچیں تو پیٹرول 35روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، آج عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا تو شاہد خاقان عباسی کا استعفیٰ آگیا ، جلد گیس بجلی مزید مہنگی ہوگی پھر جیتیں مریم پنجابیوں کے دل۔
بظاہر PDM حکومت-ن لیگ اندر سے مریم نواز ن لیگ مقبولیت بحالی مشن میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں لندن سے روانہ ہوئیں روپیہ 13 فیصد devalue ہوگیا لاہور پہنچی پیٹرول 35 رپے لیٹر مہنگا آج عوامی رابطہ آغاز ہوا شاہد خاقان استعفیٰ آگیا جلد گیس بجلی اورمہنگی ہوگی پھر جیتیں مریم پنجابیوں کے دل pic.twitter.com/hqtNf7AFy5
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) February 1, 2023