القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج فرد جرم عائد ہوگی 

Feb 01, 2024 | 10:46:AM

(حاشر وڑائچ) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ 

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اڈیالہ جیل میں کیس پر سماعت کریں گے۔  القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، شہزاد اکبر، زلفی بخاری، فرخ شہزادی و دیگر ملزمان شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے 2 کیسز کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کارکن اپنا غصہ ووٹ کے ذریعے نکالیں گے: اسد قیصر

بانی پی ٹی آئی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سینئر سول جج قدرت اللہ کریں گے۔ آج ہونے والی سماعت میں گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔

کیس میں مجموعی طور پر 3 گواہان ہیں جن میں عون چودھری، مفتی سعید اور ملازم لطیف شامل ہیں۔

مزیدخبریں