( طیب سیف)آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو سزا سنا دی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نےآن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو 2سال قید بامشقت کی سزا کا حکم دیدیا گیا،خواجہ عمیر علی نامی مجرم کو آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ،مجرم کیخلاف سال 2022 میں سائبر کرائم راولپنڈی میں مقدمہ درج کیا گیا ۔
مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی وسیم انجم نے ملزم کو مجموعی طور 2 سال قید بامشقت اور 50 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی،جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ کی سزا ہو گی۔
ایف آئی اے کی جانب سے اسٹنٹ ڈائریکٹر ملک سکندر زمان نے مقدمے کی پیروی کی جبکہ تفتیش سب انسپکٹر عثمان بشارت نے کی،عدالت نے سپرٹینڈنٹ سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کو فیصلہ پہ عملدرآمد کے احکامات جاری کئے
یہ بھی پڑھیں: طیارہ سمندر میں گر کرتباہ