(24نیوز) فحاشی پھیلانے پر محکمہ داخلہ کی جانب سے اداکارہ خوشبو خان کو شوکاز نوٹس، اداکارہ نے آئندہ محتاط رہنے کا کہتے ہوئے موقع مانگ لیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ خوشبو خان کو فحش ڈانس کرنے پر محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا تھا اور انہیں کسی بھی جگہ پرفارم کرنے سے منع کر دیا گیا تھا ، جس پر اب اداکارہ نے شو کاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں آئندہ محتاط رہوں گی مجھے ایک موقع دیا جائے،محکمہ داخلہ اس جواب پر ذاتی شنوائی پر فیصلہ کرے گا۔
مزید پڑھیں: کینیڈا جانے کے خواہشمند طلبہ کیلئے بری خبر