جعلی شادیاں کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، گرفتار مردو خواتین کا تعلق کن ممالک سے نکلا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بیک وقت یورپ اور ترکی کا حصہ رہنے والے ملک ’قبرص‘ میں جعلی شادیاں کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قبرص میں جعلی شادیاں رچانے والے 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، حیران کن طور پر ان تمام افراد کا تعلق اشیا کے تین ممالک سے ہے ، جن میں پاکستان ، بھارت اور بنگلا دیش ہیں ، 13 افراد کو قبرص، ایک کو پرتگال، ایک کو لیٹویا سے گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد قبرص میں 133 جعلی شادیوں میں ملوث تھے، خبرایجنسی کے مطابق گرفتار افراد میں خواتین بھی شامل ہیں جن کا تعلق پرتگال اور لیٹویا سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کینیڈا جانے کے خواہشمند طلباء کیلئے بری خبر