سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے کس کے کہنے پر گرفتاری دی؟ وکیل حامد خان نے اہم راز افشا کر دیا 

Feb 01, 2024 | 16:27:PM

(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف  کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان  حامد خان نے انکشاف کیا ہے کہ سابق خاتون اول اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ  بشریٰ بی بی نے انہی کے مشورہ پر گرفتاری پیش کی ۔

تفصیلات کے مطابق معروف وکیل حامد خان کاکہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جانے سے پہلے ہائیکورٹ آئی تھیں،بشریٰ بی بی نے مجھ سے مشورہ کیا تھا کہ اب کیا کرنا چاہئے،میں نے مشورہ دیا تھا آپ خود کو اڈیالہ پیش کریں،بشریٰ بی بی کو کہا تھا کہ باعزت طریقے سے گرفتاری دیں۔ 

حامد خان کا مزید کہناتھا کہ بشریٰ بی بی بنی گالہ جانے کے بجائےاڈیالہ آئیں اور گرفتاری  پیش کی،حکومت نے ہی بنی گالہ کو سب جیل قرار دیا، بشریٰ بی بی کا اس سے کوئی تعلق نہیں،ان کاکہناتھا کہ عوام 8تاریخ کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ دیں، پی ٹی آئی امیدواروں کو اٹھایا جارہا ہے

یہ بھی پڑھیں : ہوا میں تصویر بنانے والا مصور، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مزیدخبریں