(عثمان خان ) بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و اما ن کی بگڑتی صورتحال، وزیر داخلہ نے الیکشن کے انعقاد سے متعلق دو ٹوک انداز میں بیان جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ختم وہ گیا، نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے بھی اجلاس میں شرکت کی ، الیکشن کمیشن سے روانگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ الیکشن ملتوی نہیں ہونگے،عام انتخابات 8 فروری کو ہونگے،انتخابات کیلئے سیکیورٹی فراہم کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں : ہوا میں تصویر بنانے والا مصور، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
نگران وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہونے والے واقعات کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، دہشت گردوں کی یہ کارروائیاں محض ڈرانے کے لیے تھیں۔