پنجاب کے بعد سندھ میں بھی تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب کے بعد سندھ میں بھی تمام تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے صوبے بھر میں 6 سے 9 فروری تک تمام نجی وسرکاری سکول،کالج اورجامعات بند رہیں گی، محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ 5 فروری کو سندھ میں کشمیر ڈے کی تعطیل کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے،تعطیلات کی سمری وزیر اعلیٰ ہاؤس بھیج دی گئی ہے، منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مطابق پنجاب کابینہ نے عام انتخابات کے سلسلے میں تمام سکول کالجز اور یونیورسٹیز 6 سے 9 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو شیڈول ییں جس کے سلسلے میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امن و امان کی بگڑتی صورتحال، الیکشن کس دن ہوں گے ؟ وزیر داخلہ کا اہم بیان آ گیا