(اشرف خان) پاکستانی روپے کی ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہونے کی کوششیں جاری، انٹر بینک میں ڈالر نے سستا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں پرواز پکڑ لی ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز روپے اور ڈالر میں ٹگ آف وار کا کھیل جاری رہا ، انٹر بینک میں روپے نے ڈالر کو رگڑا لگایا تو اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی نے روپے کو پچھاڑ دیا، انٹر بینک میں ڈالر مزید 25 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 25 پر آ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 22 پیسے مہنگا ہو کر281 روپے 8 پیسے پر آگیا ۔
اوپن مارکیٹ کی بات کی جائے تو روپے دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں بہترین پرفارمنس دی ، یورو 32 پیسے کمی کے بعد 303.75 روپے کا ہوگیا ، برطانوی پاونڈ 23 پیسے کمی سے 356.46 روپے ،امارتی درہم 10 پیسے اضافے سے 76.97 روپے ،سعودی ریال 2 پیسے اضافے سے 75.02 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا اختتام مثبت انداز میں ہوا، 100 انڈیکس میں 414 پوائنٹس کا اضافہ رہا ، 100 انڈیکس 0.67 فیصد اضافے سے 62 ہزار 393 کی سطح پر بند ہوا،
11.62 ارب روپے مالیت کے 26 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا،165 کمپینوں کے شئیرز میں اضافہ جبکہ 154 کمپنیوں کے شئیرز میں کمی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرول اور گیس کی پیداوار میں اضافہ،پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی