امریکادھمکیاں دینا بند کرے، ہماراجوابی وارفوری ہوگا،ایران کا دو ٹوک موقف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) ایران اور امریکا کے درمیان لفظی گولہ باری ایک بار پھر سے شروع ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے امریکاسے دھمکی آمیز زبان کا استعمال بند کرنے اور سیاسی حل تلاش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ امریکاکے حملے کی صورت میں ان کے ملک کا ردعمل فیصلہ کن اور فوری ہو گا،ادھرایرانی پاسداران انقلاب نے شام میں اپنے وفادار دھڑوں کو ملک میں امریکی اڈوں کے خلاف اپنی فوجی سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران اپنی زمین ، مفادات اور شہریوں پر کسی بھی حملے کا فیصلہ کن اور سختی سے جواب دے گا، سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی کہ شام کے صحرا اور دیر الزور میں ایران نواز دھڑوں کے تمام مقامات خاص طور پر دیر الزور کے مقامات پر دو دن سے الرٹ جاری ہے،اس کے علاوہ بوکمال، المیادین تدمر کے دیہی علاقوں میں عراقی الحشد ملیشیا کے عناصر کی موجودگی کی وجہ سے ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مولانا مسعود الرحمٰن عثمانی کے قتل میں استعمال ہونیوالہ اسلحہ برآمد