مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی ساڑھے 10 گھنٹے سماعت،3 گواہوں کے بیانات قلمبند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ)مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی ساڑھے 10 گھنٹے تک جاری رہنے والی طویل سماعت کل صبح تک ملتوی کر دی گئی،سماعت کے دوران تین گواہان کے بیانات قلم بند کر لئے گئے،بشریٰ بی بی کے وکیل نے عون چودھری اور خاور فرید مانیکاکے بیانات پر جرح بھی مکمل کر لی۔
بشر ی بی بی کے وکیل دو گواہان مفتی سعید اور لطیف کے بیانات پر کل جرح مکمل کریں گے،عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کل گواہان کے بیانات پر جرح کا آغاز کریں گے،کیس کی سماعت سینئر سول جج اسلام آباد قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں کی۔
دوسری جانب 190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی گئی،سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کی گئی،وکلا صفائی کی درخواست پر انکوائری رپورٹ کی نقول انہیں فراہم کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بینکوں میں پیسہ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر