فینز میری دوسری شادی کا مطالبہ کر رہے ہیں: بابر اعظم

Feb 01, 2024 | 22:13:PM

(افضل بلال) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مجھے صبح شام شادی کی مبارکباد ملتیں ہیں، فینز میری شادی کروا چکے ہیں اب دوسری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سپیس پر اپنے فینز سے گفتگو کی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سمیت بڑی تعداد میں ان کے فینز نے ان سے لائیو سوالات کئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا، اہم گیند باز میچ سے باہر

محمد رضوان کی جانب سے شادی کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر بابر اعظم نے جواب دیا کہ جب بھی شادی کروں گا آپ کو پرائیویٹلی بتا دوں گا۔

بابراعظم نے مزید کہا کہ میں صبح اٹھتا ہوں تو شادی کی مبارکباد ملتیں ہیں، صبح شام مبارکباد ملتیں ہیں، فینز میری شادی کروا چکے ہیں اب دوسری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مزیدخبریں