ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

Feb 01, 2024 | 22:45:PM

(احمد منصور) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب 2 دہشتگرد اشرف شیخ اور برہان اللہ مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: باجوڑ سکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ میں ملوث مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج 

ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ دہشتگرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود کسی بھی دہشتگرد کو ختم کرنے کیلئے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا، علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے بھرپورتعاون کا اظہار کیا۔ 

مزیدخبریں