مذاکرات کیلئے میری طرف بہت سے لوگ بھیجے گئے،بشریٰ بی بی کا دعویٰ

Feb 01, 2024 | 23:04:PM
 مذاکرات کیلئے میری طرف بہت سے لوگ بھیجے گئے،بشریٰ بی بی کا دعویٰ
کیپشن: بشریٰ بی بی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات کیلئے میری طرف بہت سے لوگ بھیجے گئے،یہاں پہنچتی تھی تو بھول جاتی تھی خان صاحب کو کیا پیغام دینا ہے۔
اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی نے پہلی مرتبہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے لگ رہا ہے، یہ سب مجھے ذلیل کرنے کی پلاننگ ہے،مجھ سے رابطے کیلئے حلف لئے گئے، کہا زندگی موت کی بات ہے قرآن پر ہاتھ نہیں رکھتی، مجھ سے ان ڈائریکٹ رابطے کئے گئے ،ان کا کہناتھا کہ کمزور عورت نہیں،اپنی شرمندگی چھپانے کیلئے مجھ پر جھوٹا الزام لگایا گیا۔
سابق خاتون اول نے کہاکہ عمران خان کو خراب اور پارٹی کو ڈی مورلائزڈ کرنے کیلئے سب کیا گیا،ان کا کہناتھا کہ قرآن پاک میں منافق اور شیطان سے اللہ نے نفرت فرمائی ہے،نیکی دہاڑی اور پردے میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنی گالہ میں کیوں رکھا گیا؟بشریٰ بی بی نے پہلی بار صحافیوں سے گفتگو میں بتا دیا