’’کپتانہ شادی کب کرو گے‘‘ رضوان کے سوال پر بابر نے کیا جواب دیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(افضل بلال) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی جانب سے ایکس سپیس پر بابر اعظم سے سوال کیا گیا کہ کپتانہ آپ شادی کب کر رہے ہیں؟ جس پر سابق کپتان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جب بھی کروں گا مرشد آپ کو علیحدگی میں بتا دوں گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سپیس پر اپنے فینز سے گفتگو کی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سمیت بڑی تعداد میں ان کے فینز نے ان سے لائیو سوالات کئے۔
یہ بھی پڑھیں: فینز میری دوسری شادی کا مطالبہ کر رہے ہیں، سابق کپتان نے انکشاف کر دیا
بابر اپنے فینز کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے کہ محمد رضوان نے ایکس سپیس کو جوائن کیا اور بابر اعظم کو سلام بلاتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی، بابر سے رضوان کی آواز تک نہیں پہنچانی گئی، رضوان نے سوال کیا کہ کپتانہ آپ شادی کب کر رہے ہیں؟ جس پر بابر خاموش ہو گئے اور صرف مسکراتے رہے، رضوان کی جانب سے اصرار کیا گیا کہ سبھی سوال کر رہے ہیں تو میرا بھی یہی سوال ہے، لازمی بتائیں، شادی کی بات ختم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بابر نے جواب دیا کہ ’’مرشد جب بھی کروں گا آپ کو بتا دوں گا‘‘۔
No Babar Azam fan will pass without liking this post #AskBabar
— Hussain Moavia (@hussainmoavia18) February 1, 2024
Kaptaana Shadi Kab Kro Gaay ..... Muhammad Rizwan
???????????????? pic.twitter.com/KaraKCzTan
بعد ازاں قومی وکٹ کیپر نے انکشاف کیا کہ ان سے زیادہ ان کی بیوی کی خواہش ہے کہ معلوم ہو جائے بابر کی شادی کب ہو رہی ہے۔