فخر زمان کےساتھ اوپننگ،کیابابراعظم مان گئے؟

Feb 01, 2025 | 10:56:AM

(24 نیوز )تین ملکی ٹورنامنٹ اور چیمپیئنز ٹرافی میں فخر زمان کے ساتھ بابراعظم اوپنر جائیں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے ساتھ پاکستانی اننگز کا آغاز سابق کپتان بابراعظم کریں گے۔

عاقب جاوید اور کوچز نے بابر اعظم کو اوپنر کی حیثیت سے کھیلنے پر راضی کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم کے ساتھ سلیکٹر کی کئی میٹنگ ہوئیں، بابر اعظم کو کریز پر زیادہ وقت اور اوورز کھیلنے کا مشن دیا گیا ہے۔

 مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

بابر اعظم نے صائم ایوب کے زخمی ہونے کے باعث اہم ذمے داری قبول کر لی ہے۔

ٹیم انتظامیہ نے بابر اعظم کو میگا ایونٹ اور اس کے بعد قومی ٹیم میں وہ کردار ادا کرنے کے لئے کہا ہے جو سچن ٹنڈولکر بھارتی ٹیم میں کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

مزیدخبریں