ڈونلڈ ٹرمپ کا تیل اور گیس پر 18 فروری سے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

Feb 01, 2025 | 11:51:AM
ڈونلڈ ٹرمپ کا تیل اور گیس پر 18 فروری سے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل اور گیس پر18 فروری سے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی صدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سٹیل، المونیم اور تانبے پر بھی ٹیرف لاگو ہوگا، یورپی یونین پر بھی ٹیرف لاگو کریں گے، ٹیرف کے نفاذ سے قلیل مدتی خلل پڑ سکتا ہے، ٹیرف کے نفاذ سے مارکیٹ کے ردعمل پر تشویش نہیں،انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت چل رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کینیڈا کا رویہ اچھا نہیں رہا، ٹیرف کے نفاذ پر کینیڈا، میکسیکو اور چین کچھ نہیں کرسکتے۔

امریکی صدر نے کہا کہ بائیڈن دور میں محکمہ انصاف نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے یکم فروری سے میکسیکو اور کینیڈا پر25 اور چین پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔