پنجاب سب کا، یہاں ہر شخص بلا خوف اپنی عبادات کر سکتا ہے: مریم نواز

Feb 01, 2025 | 11:56:AM

(24 نیوز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب سب کا ہے، یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات کر سکتا ہے۔

بین المذاہب ہم آہنگی کے عالمی ہفتے پر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ تمام مذاہب محبت، امن و رواداری کا درس دیتے ہیں جو حقیقی فلاحی معاشرے کی بنیاد ہے،انہوں نے کہا کہ عقائد کا احترام اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہی پائیدار امن و ترقی کی ضمانت ہے، پاکستان ہمیشہ سے مختلف مذاہب، ثقافتوں اور روایات کا حسین گلدستہ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کی پہلی ای وی بس سروس کا افتتاح کردی

مریم نواز نے کہا کہ مینارٹی کارڈ لانچ کر کے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کو سہ ماہی مالی معاونت دی جا رہی ہے، اقلیتوں کے لیے تعلیم اور روزگار کے مواقع بڑھائے جا رہے ہیں،وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ محبت، بھائی چارے اور امن کا پیغام عام کریں، ایسا معاشرہ تشکیل دیں جہاں انتہا پسندی کی گنجائش نہ ہو۔

مزیدخبریں