(24 نیوز )شیخوپورہ میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کاجنون سر چڑھ کر بولنے لگا ،ٹرافی کی رونمائی کا آغاز تاریخی یادگار ہرن مینار سے کیا گیا۔
ٹرافی کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد ہرن مینار پہنچ گئی، شائقین کرکٹ ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے۔
مزید پڑھیں: تین ملکی ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
سفرمیں ٹرافی کو 14 دنوں میں پاکستان کے 10 مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا،اس سفر میں شیخوپورہ کےعلاوہ ٹرافی کو بہاولپور، فیصل آباد،حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور کوئٹہ بھی لےجایا جائے گا۔
ان میں ملتان کا قلعہ،بہاولپور کا نور محل،پشاور کا ارباب نیاز سٹیڈیم، کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم، حیدرآباد کا نیاز سٹیڈیم اور فیصل آباد کا اقبال سٹیڈیم شامل ہیں۔