طالبہ نے مسلسل فیل ہونے پر مبینہ طور پر خودکشی کر لی

Feb 01, 2025 | 12:55:PM
 طالبہ نے مسلسل فیل ہونے پر مبینہ طور پر خودکشی کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آزاد کشمیر میں ساتویں جماعت کی طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا نوگراں میں ساتویں جماعت کی طالبہ کے مبینہ طور پر خودکشی کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے،اس حوالے سے پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مسلسل 2 سال فیل ہونے پر طالبہ نے دل برداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے۔

متوفیہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔