چوتھاٹی ٹونٹی،بھارتی ٹیم کی مکاری پرانگلش کھلاڑی برس پڑے

Feb 01, 2025 | 13:07:PM
چوتھاٹی ٹونٹی،بھارتی ٹیم کی مکاری پرانگلش کھلاڑی برس پڑے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انگلینڈ اور بھارت  کے درمیان پونے میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹی ٹونٹی میں بھارتی ٹیم کی مکاری نے ان کی جیت کو متنازع بنا  دیا جس پر انگلش کھلاڑی برس پڑے۔

 پونے میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹونٹی میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 181 رنز کا ہدف دیا۔  شیوم ڈوبے نے  34 گیندوں پر 53 رنز بنائے، ڈوبے کے سر پر گیند لگنے کے بعدبھارتی ٹیم نے مکاری  کرتے ہوئے ان کی جگہ متبادل کے طور پر  ہرشیت رانا  کو گیند بازی کےلئے میدان میں اتار دیا انہوں نے انگلینڈ کی3 اہم وکٹیں اپنے نام  کرتے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی کا ٹور پاکستان،آج کس شہر میں جائے گی ؟

انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے میچ کے بعد کہا کہ بھارتی ٹیم کا متبادل طور پر فیصلہ بلکل بھی درست نہیں ما نا جا سکتا، ہم اس سے بلکل متفق نہیں ہیں،متبادل کے حوالے سے ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ، میچ ریفری کو ہمیں اس حوالے سے آگاہ کرنا چاہئے تھا۔

انگلش ٹیم کے سابق کھلاڑی  کیون پیٹرسن اور نک نائٹ   نے بھی بھارتی ٹیم کی جانب سے متبادل کے طور پر سوالات اٹھا دئیے۔ 

آئی سی سی قوانین کے مطابق مبتادل کھلاڑی کے طور  اسی کیٹگری کا کھلاڑی میدان میں اترانے کی اجازت ہے ۔