سجل علی 31 سال کی ہو گئیں،سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
وہ ڈرامہ سیریل ”محمودآباد کی ملکائیں“ میں پہلی بار آفرین کے کردار میں جلوہ گر ہوئی تھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ سجل علی 31 سال کی ہو گئیں،ان کی 31 ویں سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
شوبز میں ایسے خوش قسمت فنکار بہت کم ہوتے ہیں جوآتے ہی چھاجائیں ورنہ تو فنکاروں کو اپنی جگہ بنانے میں برسوں لگ جاتے ہیں،سجل علی کا تعلّق فن کاروں کی پہلی قسم سے ہے جوہدایت کار نین منیار کی ڈرامہ سیریل ”محمودآباد کی ملکائیں“ میں پہلی بار آفرین کے کردار میں جلوہ گر ہوئیں اس کے بعد پھر پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھا،”محمودآباد کی ملکائیں“ہمایوں سعید کے پروڈکشن ہاؤس سکس سِگما پلس کی تخلیق تھی۔
معصوم شکل وصورت،اُجلی رنگت اورموٹی موٹی بولتی آنکھوں والی سجل علی کی پیدائش لاہور کی ہے،تاریخ پیدائش 17 جنوری 1994ء ہے،سجل علی اب تک بے شُمار ڈراموں اورٹیلی فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں،بلکہ اگر یہ کہاجائے تو شاید غلط نہ ہوگا کہ اب تو انہیں اپنے ڈراموں کے نام بھی یاد نہیں ہیں۔
سجل علی کے مشہور ڈراموں میں میرے قاتل میرے دلدار‘مستانہ ماہی‘ میری لاڈلی‘ چاندنی‘احمد حبیب کی بیٹیاں‘ دوسرا نام‘ بے حد ،،ننّھی ،زنیرہ‘ محمود آباد کی ملکائیں‘محبّت جائے بھاڑ میں،سناٹا اوردیگرشامل یں، کتنی گرہیں باقی ہیں‘تم سے کچھ کہنا تھا،میری بلّی‘ ساس چلی سُسرال‘میرا ساجن میرا سُسرال اور بھروسہ سمیت متعدد ٹیلی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
ڈراموں کے ساتھ ساتھ سجل علی نے فلموں میں بھی اداکاری کے جوہردکھائے ہیں،بالی ووڈ اورہالی ووڈ میں بھی کام کرکے وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکی ہیں ۔
سجل علی نے اپنی سالگرہ کی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ تھوڑی دیر سے، لیکن سالگرہ کی خوبصورت خواہشات کے لیے آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ،اس سال تمام محبتوں اور ہر چیز کے لیے میں خود کو بہت خوش نصیب محسوس کر رہی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:شاز خان کی پہلی انٹرنیشنل فلم "دی مارشل آرٹسٹ" کی ریلیز ملتوی
یاد رہے کہ اداکارہ سجل علی کی سالگرہ گزشتہ ماہ 17 جنوری کو تھی جسے انہوں نے کافی دیر سے اور بے حد سادگی سے منایا ہے۔
شوبزانڈسٹری اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔