(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویلزکی شمسی توانائی پرمنتقلی کے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیوب ویلزکی شمسی توانائی پر منتقلی کے پراجیکٹ کیلئے قرعہ اندازی کی اور اس میں پہلا نام اٹک کے شہری کا نکلا،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نارووال کے کاشتکاروں کی فہرست کاجائزہ لیا، پہلے فیز میں پنجاب بھر میں 8 ہزار ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں گے۔
حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویل کیلئے 10 کلو واٹ کے سولر سسٹم کیلئے 5 لاکھ سبسڈی دے گی، اس میں کامیاب کاشتکار متعلقہ ضلع کے وینڈرکا انتخاب کر کے سولر سسٹم کی تنصیب کرائیں گے،زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کیلئے 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد کاشتکاروں نے اپلائی کیا جبکہ 3 لاکھ 85 ہزار کاشتکار زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی قرعہ اندازی کے اہل قرار پائے۔
مزید پڑھیں:پنجاب سب کا، یہاں ہر شخص بلا خوف اپنی عبادات کر سکتا ہے: مریم نواز
پہلے فیزمیں زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلزکی شمسی توانائی پرمنتقلی کا منصوبہ کاشتکاری میں انقلاب لائے گا،ان کا کہنا تھا کہ زرعی ٹیوب ویلزکی شمسی توانائی پرمنتقلی سے فصل کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی، کسان کارڈ، ایگریکلچر میکائزیشن، ایگری انٹرن شپ سمیت ہر منصوبہ کاشتکار کیلئے بہتری لا رہا ہے۔