وفاقی وزیر داخلہ نے لاہور میں نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر پیکو روڈ لاہورمیں نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے عمل کا جائزہ لیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور پراسیس کے بارے میں پوچھا، شہریوں کا کہنا تھا کہ بہت زبردست سہولت ملی ہے ، پاسپورٹ بنوانے کا تمام پراسیس آرام اور آسانی سے ہورہا ہے،شہریوں نے نادرا سنٹر میں پاسپورٹ آفس کے قیام پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج میں رقم تقسیم کرنے کا اعلان
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کاونٹرز پر موجود عملے سے ملاقات بھی کی،نادرا سنٹر پیکو روڈ میں پاسپورٹ آفس 2 شفٹ میں کام کرے گا،شہری رات 11 بجے تک پاسپورٹ بنوا سکیں گے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو نادرا سنٹر میں قائم پاسپورٹ آفس کی ورکنگ کے بارے بریفنگ دی گئی اس موقع پر ڈی جی پاسپورٹ،ڈی جی نادرا لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔