صدر ،وزیراعظم،وزیرداخلہ کی قلات میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

Feb 01, 2025 | 16:03:PM
صدر ،وزیراعظم،وزیرداخلہ کی قلات میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)صدر  ،وزیراعظم اور وزیرداخلہ نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کے 18 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری نےدہشتگردوں کے خلاف  کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنےوالے شہداء کو خراج عقیدت  پیش کیا ہے،انہوں نے دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی اہلکاروں کی بہادری کو سراہا  ۔

دوسسری طرف وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے اور وطن عزیز کے تحفظ کیلئے اپنی جان کی قربانی دینے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ    دہشتگرد بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں،دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،مجھ سمیت پوری قوم دھشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. 

مزید پڑھیں:قلات میں فورسز کی کارروائی، 12دہشتگرد جہنم واصل، مقابلے میں ایف سی کے 18 جوان شہید

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی جام شہادت نوش کرنے والے ایف سی بلوچستان کے  18 جوانوں   کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی بلوچستان کے  بہادر سپوتوں نے وطن عزیز کے امن کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔  

 شہید ہونے والے جوانوں   کی بہادری پر فخر ہے اور شہداء قوم کے ہیرو ہیں ،قوم کے18 بہادر سپوت وطن پر قربان ہو کر ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے اور شہادت کا بلند رتبہ پایا ، عظیم قربانی کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔