عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 5ڈالر کے اضافے سے 2797ڈالر کی بلند سطح پر آگئی جس کے ساتھ ہی ملکی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے نرخ نئی بلند ترین سطح پرآگئے۔
مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ کر 292200روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی، فی دس گرام سونے کی قیمت 343روپے بڑھ کر 250514روپے کی بلند سطح پر آگئی۔