(24 نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) دسمبر کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو دسمبر میں 25 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا سامناہے، ایف بی آر نے دسمبر میں 515 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرلیاہے جبکہ دسمبر کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 540 ارب روپے تھا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ایف بی آر نے جولائی سے دسمبر تک 2205 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا،ایف بی آر کو چھ ماہ میں 2210 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا تھا، ٹیکس وصولیوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ایف بی آر دسمبر کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام
Jan 01, 2021 | 00:23:AM