(24نیوز)شہر قائد میں سال کے پہلے دن ماہ جنوری کا 12 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 5.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سال 2021 کا پہلا دن یخ بستا ہوگیا۔کراچی میں سرد موسم کا 12 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔آج صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔2008 میں درجہ حرارت 5.5 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ کراچی میں سائبرئین ہواوں کا راج ہے موسم سرد کے ساتھ خشک بھی ہے۔جنوب مشرق کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 3 ناٹیکل مائیل ہے ،ہوا کی رفتار میں تیزی کا امکان ہے ۔شہر قائدکا مطلع صاف ہے اس وقت شہر کا درجہ حرار ت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ہےجبکہ موسم خشک ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 19فیصد رہ گیا ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی رہنے کا امکان ہے ۔