اپوزیشن کےاندازے غلط،عمران اور مشرف میں فرق ہے: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کے بارےمیں غلط اندازے لگارہی ہے، عمران خان اور مشرف میں بہت فرق ہے، عمران کو مشکلات میں راستے بنانا آتے ہیں۔ اگر مذاکرات شروع بھی ہوئے تو عمران خان این آر او پر سمجھوتا نہیں کرے گا۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نےہمیشہ پیپلزپارٹی کےخلاف ووٹ دیا ۔دونوں جماعتیں مستقبل میں بھی ایک نہیں ہوں گی اور ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑیں گی۔اگر پی پی نے سینٹ الیکشن میں حصہ لیا تو مسلم لیگ ن بھی لے گی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ فضل الرحمان پہلی مرتبہ پچ سےباہر نکل کرکھیل رہے ہیں، وہ اسلام کا نام لے کر اسلام آباد پر نظر جمائے بیٹھے ہیں۔پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ لانگ مارچ کیلئے حکمت عملی بنانے کی کوشش کررہی ہے مگر اُسے ناکامی کا سامنا ہے۔
وفاقی وزیردخلہ کا کہنا تھا کہ مجھےنہیں معلوم کون کس کوکس کے پاس ملاقات کے لیے بھیج رہاہے مگر سیاست میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے، پی ڈی ایم کو سمجھ آگئی ہے کہ ان کابیانیہ ان کے ہی گلے پڑ چکا ہے۔میں 2021 میں حالات بہتر دیکھ رہا ہوں، فوج ہرمنتخب حکومت کےساتھ کھڑی ہوتی ہے، جمہوریت کےساتھ فوج کا عہد لازوال ہے۔
شیخ رشید نے کہا اپوزیشن ڈائیلاگ کےحامی نہیں جبکہ ان پر درج مقدمات سنگین نوعیت کے ہیں، اگر مذاکرات شروع بھی ہوئے تو عمران خان این آر او پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا کیونکہ وہ فیصلہ کرچکے ہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے مگر کرپشن پر کوئی بات نہیں ہوگی۔