(24نیوز)اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت آج جاتی امرا میں ہورہا ہےجس میں سینٹ الیکشن اور استعفوں سمیت اہم فیصلے متوقع ہیں۔نوازشریف،آصف زرداری اور بلاول بھٹو ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہیں۔
سینٹ الیکشن میں حصہ لینا ہے یا نہیں؟ استعفے کب دینے ہیں۔؟ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا فیصلہ کن اجلاس آج جاتی امرا میں جاری ہے۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور لیگی نائب صدر مریم نواز ،پرویز رشید، ایاز صادق ، خواجہ سعد رفیق، یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ، فرحت اللہ بابراجلاس میں شریک ہیں۔ آفتاب شیر پاؤ، سینیٹر ساجد میر اور ڈاکٹرجمال دین شامل بھی موجود ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف ،سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہیں۔اجلاس میں ضمنی انتخابات اور سینٹ الیکشن لڑنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر بھی روشنی ڈالی جارہی ہے۔