(24نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا نئے سال 2021 کا پیغام اردو ترجمہ کے ساتھ بھی نشر کیا گیا تاکہ اردو بولنے والوں تک نئے سال کا مبارکبادی پیغام پہنچ سکے۔
تاریخ میں پہلی بار اقوام متحدہ کا نئے سال پر مبارکبادی پیغام اردو میں بھی نشر کیا گیا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں عمومی طور پر پیغامات 6 زبانوں میں نشر کیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کی چھ دفتری زبانیں عربی ، چینی ، انگریزی ، فرانسیسی ، روسی اور ہسپانوی ہیں۔ اس سال یہ پیغام 6 زبانوں کے علاوہ اردو میں بھی نشر ہوا ہے۔