شجر کاری مہم، انشاء اللہ نیا برس سرسبز سندھ کا سال ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ سرکار نے نئے سال کا آغاز شجرکاری مہم سے کردیا ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہائوس میں پودہ لگا کر نئے سال کا آغاز کیا ۔
تفصیلات کے مطابق پودہ لگانے کی تقریب میں صوبائی وزراء نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پام ٹری کا پودہ لگایا ۔تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ امید ہے نیا سال خوشحالی، ترقی اور روزگارکا حامل ہوگا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ2021 وبائی مرض سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے، مزید یہ کہ انشاء اللہ نیا سال سرسبز سندھ کا سال ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر فاریسٹ ناصر حسین شاہ کو کراچی میں گل مہر، نیم، تیلی اور فروٹس کے درخت لگانے کی ہدایت کی۔