کرک میں مندر مسمار کرنے کاالزام، مرکزی ملزم سمیت 35 افرادگرفتار

Jan 01, 2021 | 12:26:PM
کرک میں مندر مسمار کرنے کاالزام، مرکزی ملزم سمیت 35 افرادگرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پشاور  پولیس نے کرک میں مندر کو مسمار کرنے کے الزام میں مرکزی ملزم سمیت 35 افراد کو گرفتار کرلیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا ثناء اللہ عباسی نے کرک میں متاثرہ مندر کا دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کرک واقعے کے مرکزی ملزم مولوی شفیق سمیت 35 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ واقعے کی وسیع پیمانے پر تفتیش جاری ہے، واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اوراقلتیوں کو مکمل تحفظ دیا جائے گا۔ثناء اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کو برابر مذہبی، سیاسی اور سماجی آزادی حاصل ہے، اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

 واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے کرک میں مندر جلائے جانے کے واقعے کا ازخود نوٹس لے رکھا ہے۔چیف جسٹس گلزار احمد  نے آئی جی اور سیکریٹری خیبر پختونخوا سے 4 جنوری 2021 تک رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ اس نوٹس کی باقاعدہ سماعت 5 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔