نیب آزاد ادارہ، چئیرمین ہماری حکومت نے نہیں لگایا، شہزاد وسیم

Jan 01, 2021 | 12:30:PM
نیب آزاد ادارہ، چئیرمین ہماری حکومت نے نہیں لگایا، شہزاد وسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینیٹ میں  قائد ایوان ڈاکٹر سینیٹر شہزادوسیم نے اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتےہوئے کہاہے کہ چیئرمین نیب ہماری حکومت نے نہیں لگایا، نیب ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کسی سیاسی دباؤ کے بغیر اپنے احتساب کے عمل کو آگے لیکر چلے، استعفوں کا ڈرامہ 2020کے سورج کیساتھ کال کوٹھری میں غرق ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے مزید کہا کہ سینیٹ کا الیکشن ضرور ہوگا اور پاکستان تحریک انصاف سینیٹ میں ضرور اکثریت حاصل کرے گی۔ ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن کی تحریکوں کا مقصد اپنی کرپشن بچانا اور ریلیف لینا ہے۔