2021 کی پہلی سہ ماہی میں کورونا رہے گا نہ پی ڈی ایم : فواد چودھری

Jan 01, 2021 | 13:21:PM

(24نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ امید ہے 2021 کی پہلی سہ ماہی کے بعد کورونا رہے گا نہ پی ڈی ایم۔حکومت فروری میں آدھی مدت مکمل کرے گی۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اس عرصے میں نئی لیڈرشپ تلاش کرے۔

 

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہمیں پراجیکٹس کی طرف دھیان دینا ہو گا۔ ان چھ ماہ میں ایسے منصوبے شروع کرنے ہیں جو 2سالوں میں اختتام تک پہنچیں ۔

دوسری جانب فردوس عاشق اعوان کا کا کہنا تھا کہ ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، وطن عزیز کی ترقی کیلئے نئے عزم کے ساتھ سال نو کو خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے 2021 پاکستانیوں کیلئے خوش قسمت ثابت ہوگا۔

 
 

مزیدخبریں