دوسرا ٹیسٹ جیتنے کا مشن، شاہینوں کی کرائسٹ چرچ میں بھرپور مشقیں

Jan 01, 2021 | 13:36:PM

 (24نیوز)دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم نے ہیگلے اوول میں 3 گھنٹے کا بھرپور ٹریننگ سیشن کیا جس میں کھلاڑیوں نے نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی بھرپور مشقیں کیں جبکہ اس سے قبل فزیکل فٹنس اور فیلڈنگ ڈرلز پر فوکس کیا۔ٹریننگ سیشن کی خاص بات یہ تھی کہ بابر اعظم نے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ نیٹ پر بیٹنگ پریکٹس کی۔

کیویز سے دوسرے ٹیسٹ میں مقابلے کے لیے قومی اسکواڈ تیاریوں میں مصروف ہے۔بابراعظم کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں ان کی فٹنس کا جائزہ کل کے ٹریننگ سیشن میں بھی لیا جائے گا۔بابر اعظم کے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ کھیلنے امکانات ففٹی ففٹی ہیں، وہ دائیں انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز اور پہلا ٹیسٹ نہ کھیل سکے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ اتوار سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہورہا ہے۔  نیوزی لینڈ نے ماؤنٹ مونگانوئی ٹیسٹ جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی ہوئی ہے۔



مزیدخبریں