(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے نامور آل راؤنڈر فہیم اشرف نےکہا ہے کہ تمام کھلاڑی سیریز کا فاتحانہ اختتام کرنا چاہتے ہیں، اسکے لئے ہم 100 فیصد دیں گے،دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ سیشن کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہیگلے اوول ٹیسٹ میچ کی اہمیت کے بارے سب کو علم ہے۔یہ ایک نیا میچ اور نیا دن ہے، کرائسٹ چرچ کی کنڈیشنز ترنگا سے مختلف ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیریز کا آخری میچ ہمارے لئے بہت معنی رکھتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ٹیسٹ میچ جیتیں اور سیریز برابر کریں۔فہیم اشرف نے کہا کہ ہم نے آخری میچ سے بہت کچھ سیکھاہے اور اب غلطیاں نہیں دہرائیں گے، آج ٹریننگ سیشن میں کنڈیشنز کے مطابق بولنگ کرنے کی تیاری کی ہے۔
یاد رہےکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ اتوار سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہو رہا ہے۔