ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے، نیب پیش نہیں ہوں گے: عبدالغفور حیدری 

Jan 01, 2021 | 15:29:PM
ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے، نیب پیش نہیں ہوں گے: عبدالغفور حیدری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ  ملک میں احتساب کے نام پر انتقام کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ نیب نے بغیر کسی ثبوت کے سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالیں  اور  انہیں قید کیا ۔نیب بلیک میل کرنے کا ایک ادارہ ہے ۔ہم ایسے ادارے کو نہیں مانتے جو ہمارا ٹرائل کرے۔

سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور جے یو آئی ف کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدر کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان آج تک صدر  اور  وزیر اعظم نہیں بنے ۔مولانا  کا قصور یہ ہے کہ اس شخص (عمران خان )کو جس نے سیلیکٹ کیا ، مولانا ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے۔ مولانا انہیں کہتا ہے سیاست سیاستدانوں کا کام ہے آپ کا نہیں ۔

انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا  تم ہر بات کے بعد کیوں کہتے ہو کہ فوج ہمارے ساتھ کھڑی ہے؟  آرمی کے پیچھے چھپ کر حکومت نہیں چلائی جا سکتی ۔ہم ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے نیب میں پیش نہیں ہوں گے ۔