(24نیوز)پاکستانی ویزا اب مکمل طور پر آن لائن کر دیا گیا ہے اور ویزے کے خواہشمند تمام غیر ملکی اب آن لائن درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے ویزے میں توسیع اور ترمیم کی مینول درخواستوں کی وصولی کا طریقہ کار بھی ختم کر کے اسے آن لائن کر دیا ہے۔دوسری جانب ملک کے بڑے ائیرپورٹس پر ای گیٹ نصب کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد مسافروں کو نہ پاسپورٹ دکھانا پڑے گا اور نہ ہی ٹکٹ دکھانےکی زحمت ہو گی، مسافر ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ اور ٹکٹ اسکین کر کے بورڈنگ کارڈ حاصل کر سکیں گے۔پہلے مرحلے میں ای گیٹس کی کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ائیرپورٹ پر تنصیب کی جائے گی۔