(24نیوز)فردوس عاشق اعوان نے ریسکیو جیکٹ اور ہیلمٹ بھی پہنا اور بائیک چلائی۔معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کراٹے اور کرکٹ کھیلنے کے بعد موٹر سائیکل چلا کر سب کو حیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے ریسکیو پاسنگ آؤٹ پریڈ پر موٹرسائیکل ایمبولینس چلائی۔ انہوں نے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ریسکیو جیکٹ اور ہیلمٹ بھی پہنا۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لڑکیوں کو فرسٹ ایڈ کی تربیت دینے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا مریم نواز اس وقت زخمی ہیں اور میں ان کو ریسکیو کرنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا میں نے ایمبولینس بائیک چلا کر خواتین ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فردوس عاشق اعوان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مارشل آرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی مکے میں تمام ٹائلیں توڑ دیتی ہیں۔