پاکستان میں319،بھارت میں340قیدی، دونوں ملکوں میں فہرستوں کا تبادلہ

Jan 01, 2021 | 16:05:PM
پاکستان میں319،بھارت میں340قیدی، دونوں ملکوں میں فہرستوں کا تبادلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت اور پاکستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیاہے۔پاکستان میں 319 بھارتی قیدی جبکہ بھارت میں 340 پاکستانی قیدی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں قید 319 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے سپرد کی گئی، 319 بھارتی قیدیوں میں 49 عام شہری اور 270 ماہی گیر شامل ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ بھارت میں قید 340 پاکستانی قیدیوں کی فہرست بھی پاکستانی ہائی کمیشن کو دی گئی۔بھارت میں قید پاکستانیوں میں 263 عام شہری اور 77 ماہی گیر شامل ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری نےبتایا کہ سال میں دو مرتبہ قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوتا ہے اورقیدیوں کی فہرستوں کے تبادلے پر 21 مئی 2008 کو پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا۔