چینی آٹا دالیں گھی مہنگا،حکومتی ادارے کی رپورٹ جاری

Jan 01, 2021 | 17:09:PM
 چینی آٹا دالیں گھی مہنگا،حکومتی ادارے کی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق گزشتہ ہفتے 15 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں ۔
 ایک ہفتے میں چینی اوسط ایک روپے 94 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ۔ چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 84 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ،آٹے کا 20 کلو تھیلا اوسط ایک روپے 78 پیسے مزید مہنگا ہوگیا دال ماش 2 روپے 87 پیسے فی کلو ، گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 3 روپے 40 پیسے مہنگا ہوا ، انڈے اوسط 64 پیسے فی درجن مزید مہنگے ہوگئے۔
 گذشتہ ہفتے مٹن,بیف,دال مونگ,کوکنگ آئل,ایل پی جی بھی مہنگی ہوئی، رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں 10 اشیا سستی ہوئیں، پیاز 5 روپے 44 پیسے اور آلو 4 روپے 87 پیسے فی کلو سستے ہوئے ، مرغی 19 روپے 85 پیسے فی کلو سستی ہوئی، ٹماٹر 4 روپے 35 پیسے فی کلو، ادرک,دال چنا,کیلا,دال مسور, دودھ سستا ہوا ، 26 اشیاکی قیمتوں میں استحکام رہا ۔