شیخ رشید نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ پاکستان کا قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں۔ 16 فروری کو نوازشریف کا پاسپورٹ ری نیو نہیں ہوگا، منسوخ تصورکیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مکمل آزادی ہے مگر عسکری قوت کے خلاف آزادی نہیں۔ پیپلز پارٹی کا سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے، امید ہے ن لیگ بھی اس پر سوچے گی۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ فضل الرحمان کی تو کوئی سیٹ نہیں، اچھا سیاست دان بند گلی میں کبھی داخل نہیں ہوتا۔ مافیا کے خلاف عمران خان ننگی تلوار لے کر لڑ رہا ہے۔وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ 16 فروری کو نوازشریف کا پاسپورٹ ری نیو نہیں ہوگا، منسوخ تصورکیا جائے گا۔ غیرشائستہ زبان استعمال کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کریں گے۔