وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 2020 کو صوبہ کیلئے کامیاب ترین سال قراردےدیا

Jan 01, 2021 | 18:11:PM

(24 نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 2020 کو صوبہ کیلئے کامیاب ترین سال قراردےدیا۔
وزیراعلیٰ محمود خان کاکہنا ہے کہ 2020کے دوران وراثت میں ملنے و الے منصوبے مکمل کئے، بی آرٹی،سوات ایکسپریس وے، رشکئی اکنامک زون منصوبے مکمل کئے،وزیراعلیٰ نے کہاکہ فاٹا انضمام بڑا چیلنج تھا،کامیابی سے مکمل کیا،اگلا مرحلہ ترقیاتی کاموں اور روزگار کا ہے،کورونا اور دیگر چیلنجز کے باوجود 2020 کے چیلنجز میں سرخرو ہوئے۔انہوں نے کہاکہ نئے سال میں اصلاحات پر توجہ دیں گے،فوڈ پالیسی،طلبہ کیلئے سکالر شپس اور نئے تعلیمی اداروں کا قیام نئے سال کی ترجیحات ہیں۔

مزیدخبریں