(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے دسمبر 2020 میں ریکارڈ برآمدات پر تمام برآمدکنندگان کو مبارک باد دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ دسمبر 2019 کے مقابلے برآمدات میں 18 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، شاباش برآمدات کے اس رجحان کو برقرار رکھیں۔ ہم برآمدات بڑھانے کےلئے پوری مدد فراہم کریں گے۔